ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار: دسویں بورڈ کا نتیجہ جاری، 68.89 فیصد طلبا ہوئے کامیاب

بہار: دسویں بورڈ کا نتیجہ جاری، 68.89 فیصد طلبا ہوئے کامیاب

Wed, 27 Jun 2018 13:09:14    S.O. News Service

نئی دہلی،27جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار بورڈ نے دسویں کا نتیجہ جاری کر دیا ہے جس میں کل 68.89 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس امتحان میں ایک بار پھر لڑکیوں نے بازی ماری ہے اور سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے پانچ طالبات میں 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ ٹاپر سموتالا آواسیہ وِدیالیہ جموئی سے امتحان دینے والی پریرنا راج بنی ہیں جنھوں نے 500 میں سے 457 نمبر حاصل کیے ہیں، جب کہ اسی اسکول کی پرگیا اور شکھا کماری نے مشترکہ طور پر دوسرا مقام حاصل کیا ہے اور انھیں 454 نمبر حاصل ہوئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چوتھا مقام حاصل کرنے والی انوپریا کماری کا تعلق بھی اسی اسکول سے ہے۔ پانچواں مقام پریانشو راج کو حاصل ہوا ہے جنھوں نے سینٹ زیویرس ایچ ایس جگدیش پور بھوجپور سے امتحان دیا تھا۔

اس مرتبہ ٹاپ 10 میں کل 23 بچے شامل ہیں جن میں 16 کا تعلق سمولتلا اسکول سے ہے۔ اس سال کا نتیجہ گزشتہ سال کے مقابلے 10 فیصد بہتر رہا ہے۔ اس بار فرسٹ ڈویژن میں کل 189326 طلبا، سیکنڈ ڈویژن میں کل 663884 طلبا اور تھرڈ ڈویژن میں کل 357103 طلبا پاس ہوئے۔ مجموعی طور پر کامیاب ہونے والے طلبا کی تعداد 1211617 رہی۔ ناکام ہونے والے طلبا کی تعداد 538825 ہے۔


Share: